img 1613561949 8

متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل ہر صورت حل ہونگے ، ن لیگ تعمیر و ترقی کے وژن کے ساتھ میدان عمل میں ہے- روزنامہ اوصاف

میرپور(بیورورپورٹ) سابق وزیر حکومت آزادکشمیر چودھری محمد سعید نے کہا ہے کہ متاثرین منگلا ڈیم کے مسائل ہر صورت میں حل ہونگے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) تعمیر و ترقی کے وژن کے ساتھ میدان عمل میں ہے اور اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آزادکشمیر میں آمدہ الیکشن بھی جیتے گی ۔ہمارے مخالفین سلیمانی ٹوپی پہنے ہوئے ہیں اُنہیں عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں اُنکا مقصد صرف اقتدار ہے جو انہیں نصیب نہیں ہوگا۔ان خیالات کااظہار اُنہوں نے نیو سٹی میرپور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے قافلہ میں شامل ہونے

والوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کے اختتام پرچوہدری محمد سعید، راجہ اعظم ، راجہ عبدالقیوم ، خواجہ منیرلون اورخوشی محمدنے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے خلیفہ محمد رشید ، صابر بیگ ،خادم بیگ ،منشی مقبول ، حاجی نور محمد، حاجی فیض محمدقریشی، حاجی صادق بیگ، جاوید قریشی ،چوھدری بلال ،حاجی یونس اور دیگر کو پھولوں کی مالائیں پہنا کر مبارکباد دی دریں اثنا ءمتاثرین منگلا ڈیم کی تمام کمیٹیاں چوہدری سعید کی قیادت میں وزیراعظم سے ملاقات کی ذیلی کنبہ جات کا سلسلہ حل
​​​​​​​کروانے کیلئے متاثرین منگلا ڈیم کی بھرپور نمائندگی چوہدری سعید نے کی ، وزیراعظم نے ایس ایم بی آر اجلاس میں منظور ، عملدرآمد ، متاثرین منگلا ڈیم کو فوری پلاٹ الاٹ کرنے کا حکم ، اجلاس میں ہاوسنگ اتھارٹی کے علاوہ متاثرین کے نمائندہ ایکشن کمیٹی مرزا عبدالبشیر ، مرزا عاشق حسین جرال ، مرکزی راہنما راجہ ظفراقبال ، توسیعی رابطہ کمیٹی راجہ محمد اعطم خان ، رشید جمال ، حاجی محمد عارف ، ینگایکشن ویلفیئر کمیٹی کے راجہ تسلیم انجم ، ٹھیکیدار محمد رفیق ، سردار عتیق سدھوزی ، ویلفیئر کمیٹی راجہ اقبال کیانی ، مرزا بشارت رشید کے عالوہ راجہ جاوید ، محمد الیاس ، لیاقت علی، راجہ حق نواز ، شکور بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں