img 1614016470 4

لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فتح- روزنامہ اوصاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل 6کے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9وکٹوں سے شکست دے ڈالی ہے۔ لاہور قلندرز کی ایونٹ میں یہ مسلسل دوسری فتح جبکہ کوئٹہ کی لگاتا ردوسری شکست ہے۔محمد حفیظ اور فخر زمان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالروں کو مار مار کر بے حال کردیا اور میچ میں دو اوورز پہلے ہی کامیابی حاصل کر لی۔فخر زمان نے ناٹ آئوٹ 82جبکہ محمد حفیظ سے صرف 33گیندو ں پر 6چھکوں کی مدد سے 73ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کےلئے 179رنز کا ہدف دیاتھا۔ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے واحد وکٹ لیگ سپنر زاہد محمود نے لی ۔ انھوںنے کپتان سہیل اختر کو 21کے انفرادی سکور پر آئوٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں