img 1614091252 5

لاڑکانہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 430روپے ہو گئی- روزنامہ اوصاف

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے علاقے لاڑکانہ میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ کچھ عرصہ قبل 240سے260روپے فی کلو فروخت ہونے والا مرغی کا گوشت بھٹو کے شہر لاڑکانہ میں 430روپےفی کلو ہو گیا ہے۔ جس کے بعد گوشت کا خریدنا عام آدمی کےلئے

ایک خواب ہی بن گیا ہے۔دوسری جانب لاہور میں مرغی کا گوشت 339روپے جبکہ ہول سیل قیمت 226روپے تک جا پہنچی ہے۔ مرغی کے علاوہ پھلوں اور سبزیوں کی قیمت میں بھی ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے کم آمدن طبقے کےلئے گھر کا چولہا جلانا مشکل ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں