img 1613644195 6

قومی ہیروعلی سدپارہ کی موت کی تصدیق کردی گئی

سکردو(روزنامہ اوصاف)پاکستان کے ہیرو اورنامور کوہ پیماعلی سدپارہ کے بیٹے ساجدسدپارہ نےوالد کی موت کی تصدیق کردی۔اسکردو،علی سدپارہ کےبیٹےساجدسدپارہ نےپریس کانفرنس ہوئے کہا کہ کےٹو پر لاپتہ ہونیوالے ہیروز (کوہ پیما) اب اس دنیا میں نہیں رہے ، میراخاندان،پاکستانی قوم اورکوہ پیمادوست مسلسل صدمےسےگزررہےہیں، علی سدپارہ 2غیرملکی ساتھیوں کےہمراہ کےٹوکی مہم جوئی کےدوران لاپتا ہوئے اورمجھ سمیت دیگرکوہ پیماوَں کویقین ہےانہیں کےٹو سرکرنےکےبعدواپسی پرحادثہ پیش آیااورکے ٹو نے انہیں ہمیشہ کیلئے اپنی آغوش میں لے لیا ۔
 

ساجد سد پارہ نے کہاکہ قوم سبزہلالی پرچم سےمحبت کرنےوالےقومی ہیرو سےمحروم ہوگئی اورپاکستانی قوم کی محبت میرےخاندان کیلئےانتہائی حوصلےاورہمت کاباعث بنا۔ساجد سد پارہ کے ہمراہ گلگت بلتستان حکومت کے وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ علی سدپارہ اور ساجد سدپارہ کو سول اعزازت سے نوازا جائے گا، وفاقی حکومت کو سکردو ائیر پورٹ کو علی سدپارہ سے منسوب کرنے کی تجویز پیش کی ہے، علی سدپارہ کے نام سے کوہ پیمائی کے لئے سکول قائم کیا جائے گا۔راجہ ناصر علی کا کہنا تھا کہ حکومت قومی ہیرو علی سدپارہ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے، حکومت علی سدپارہ کی فیملی کی مالی و اخلاقی معاونت کرے گی، قومی ہیرو کے بچوں کو تعلیمی سکالرز شپ دی جائے گی، حادثات کا شکار ہونے والے کوہ پیماؤں کے خاندانوں کی کفالت کے لئے باقاعدہ قانون بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں