img 1613722496 13

قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے اکیڈمک کوالٹی کے وفد کی ملاقات- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد( اوصاف نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی کے وفد نے ملاقات کی ۔ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق ملاقات میںقراقرم یونیورسٹی اور آفاق کے درمیان گلگت بلتستان میں ٹیچر ایجوکیشن ،یوتھ انگیزمنٹ اور تعلیم وتحقیق کو آگے بڑھانے کے مختلف

ممکنات پر تبادلہ خیال کرگیا۔اس ضمن میں یہ طے پایا کہ یوتھ کیمپز کے ذریعے نوجوانوںکو مثبت سرگرمیوں میں مصروف رکھنے اور اساتذہ کے استعداد کار کو بڑھانے کے لیے تربیتی ورکشاپس سے متعلق حکمت عملی تیار کیاجائے گا۔اس حوالے سے 25فروری کو مین کیمپس میں فیکلٹی آف ایجوکیشن سمیت تمام ڈینز کے ہمراہ آفاق اور یونیورسٹی کی اہم اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں