img 1614055784 3

فیصل واؤڈا کی اپیل پر سماعت شروع، میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا- روزنامہ اوصاف

کراچی(روزنامہ اوصاف)سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما و امیدوارِ سینیٹ فیصل واؤڈا اور دیگر کی اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل میں سماعت میں میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی پر ریٹرننگ افسران کے فیصلے کے خلاف فیصل واؤڈا اور دیگر کی اپیل کی سماعت شروع ہو گئی۔عدالتی عملے نے الیکشن ٹریبونل میں کیس کی کوریج سے روک دیا اور میڈیا نمائندوں کو کمرۂ عدالت سے چلے جانے کو کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں