img 1613720423 9

فرنٹ لائن ورکز کو ویکسین لگائی جا رہی ہے،سعید اعوان- روزنامہ اوصاف

مظفرآباد ( سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرآباد ڈاکٹر محمد سعید اعوان نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین فرنٹ لائن ورکز کو لگائی جا رہی ہے، اب تک 374 ورکز کو ویکسین لگائی جا چکی ہے،ویکسین کے لئے مظفرآباد ڈویژن میں تین سنٹرز ایمز ہسپتال، سی ایم ایچ ہسپتال اور بی ایچ یو ہسپتال پٹہکہ قائم کئے گئے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ رجسٹریشن کے مطابق ہیلتھ ورکز کو کورونا ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ویکسین لگنے سے کسی قسم کا مسئلہ پیدا نہیں ہوا ،تمام سنٹرز پر

​​​​​​​ محکمہ صحت کی ٹیم تعینات ہے، ٹیم کے ہمراہ ڈاکٹر بھی موجود ہے۔انھوں نے کہا کہ ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔آئندہ دنوں میں 65 سے زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگے گی، اس کے لئے پراسیس جاری ہے۔ ہم نے مظفرآباد میں کورونا وائرس پر قابو پایا جس کا سہرا وزیراعظم آزادکشمیر، وزیر صحت،چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت، ڈائریکٹر جنرل صحت اور ضلعی انتظامیہ کے سر ہے۔عوام سے اپیل ہے فیس ماسک کا استعمال کریں اپنے ہاتھوں کو صابن دے دھوئیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں تاکہ اس موذی مرض سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں