img 1613995852 6

عمران خان بتا دیں اگر آپ کو کسی نے وزیراعظم ہاوس میں یرغمال بنایا ہے تو ہم آپ کے لیے بھی آواز اٹھا لیں۔میاں افتخار حسین

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) اے این پی رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ لوگ مجبور ہو کر حکومت اور ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے لاپتہ پیاروں کو بازیاب کرایا جائے۔حقیقت یہ ہے کہ شہریوں کی گمشدگی کا نوٹس حکومت اور ریاست لیتی ہے لیکن یہاں بات الٹ ہےحکومت اور ریاستی اداروں کو آئین کے طابع ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ عجیب سی کیفیت ہے ہر شہری ڈر رہا ہے کہ کہیں مجھے لاپتہ نہ کرایا جائے یا نوکری سے نہ نکالا جائےافسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پندرہ سالوں سے لوگ لاپتہ ہیںبلوچ لاپتہ افراد کے ڈی چوک دھرنے کے دوران عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ انتہائی افسوس ناک صورت حال میں ہے

عمران خان بتا دیں اگر آپ کو کسی نے وزیراعظم ہاوس میں یرغمال بنایا ہے تو ہم آپ کے لیے بھی آواز اٹھا لیں۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو مہنگائی کی آگ ڈالا ہوا ہےحکومت اور ریاست عوام اور اپوزیشن کو غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات پر مجبور کر رہے ہیںاے این پی زاتی اور پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے آواز اٹھاتی رہے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی جنگ ہمارے بچوں. عورتوں، مسجدوں کو شہید کرکے ڈرانے کی کوشش ہوتی رہی سب یاد رکھو ہم ڈرنے والے نہیں، حق کے لئے اپنے آخری سانسوں تک آوازیں اٹھاتے رہیں گے۔ میاں افتخار نے کہا کہ حکمران تماش بین نہ بننے بلکہ لاپتہ افراد کا مسلہ فوری طور پر حل کریںساری دنیا سے درخواست کرتا ہوں کہ لاپتہ افراد کے معاملے سے متعلق ساتھ ہمارا ساتھ دیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں