img 1613984693 9

علی سدپارہ اور ساتھیوں کی بہادری کوسلام ،صہیب علی- روزنامہ اوصاف

گلگت (اوصاف نیوز ) پیپلز پارٹی ضلع نگر کے سیکرٹری جنرل شاہد علی دانش نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے وزیراعلی گلگت بلتستان نے شینبر نگر دورے پر اپنی پارٹی روایات کو قائم کرتے ہوئے صرف جھوٹ بولنے کے علاؤہ عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ اسکے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ نے بھی علی امین گنڈاپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پراجیکٹ دینے کیلئے ووٹ کی شرط رکھا ہے اور بعد میں اپنے قائد کی طرح کچھ کرنے والا نہیں اور یو ٹرن لے گا۔ نگر قوم قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو سے محبت کرتے اور

​​​​​​​ ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ دیتے ہیں جس کے لئے عوام کے شکر گزار ہیں۔ انشاء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی ہی نگر کی حقیقی آواز بن کر نمایندگی کرے گی۔ یہاں پر پاگلوں کی پارٹی کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ ضمنی الیکشن میں آلہ کار پارٹی کی ظمانت ظبط ہوگی۔ انھوں مزید کہا کہ آغا بہشتی نگر کا اثاثہ تو ہے یا نہیں وہ وقت بتاے گا البتہ اسلامی تحریک کا آلہ کار ضرور ہے۔ دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کا اندرونی حمایت کر رہے ہیں مگر انکی ہر سازش جیالے کامیاب ہونے نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں