img 1613575670 4

عابد شیر علی کے والد جلسہ عام میں کیا کرتے رہے، ویڈیو وائرل- روزنامہ اوصاف

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کے والد چودھری شیر علی نے نوازشریف کے دور اقتدار کی بحالی اور عمران خان حکومت کے نیست و نابود ہونے کی دعائیں مانگ لی ہیں۔ فیصل آباد میں جلسہ عام کے بعد ایک اجتماعی دعا کےدوران چودھری

شیر علی نے ہاتھ اٹھا کر اللہ کے حضورگڑاگڑا کر دعائیں مانگیں ۔جن میں انھوںنےکہا کہ یا اللہ نواز شریف سمیت پورے شریف خاندان کے ان سب گناہوں کو معاف کردے جن کی وجہ سے شریف خان پر یہ سختی آئی ہوئی ہے۔ اور ملک پر رحم کر۔آج لوگوں کے گھروں کے دیے بجھ گئے ہیں۔ چولہے بجھ گئے ہیں بڑے برے حالات چل رہے ہیں۔ ملک کو عمرا ن خان حکومت سے نجات دے دے۔ جس پرشرکا آمین آمین کہتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں