img 1613494472 7

صرف ایک تولیہ۔۔۔بھارتی اداکارہ کی ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھنے والوں کے ہوش اڑ گئے- روزنامہ اوصاف

ممبئی(ویب ڈیسک)ٹی وی دنیا کی مشہور اور بولڈ اداکارہ نیا شرما (Nia Sharma) اپنی اداکاری سے زیادہ اپنی بولڈ اداوں کے سبب سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اپنی بولڈنیس کے سبب نیا شرما اکثر ہی خبروں کا حصہ بنی رہتی ہیں۔ نیا شرما (Nia Sharma Glamourous photos) سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتی ہیں اور اپنی بولڈ تصویر اور ویڈیو شیئر کرکے مداحوں کا دل دھڑکاتی رہتی ہیں۔ حالانکہ، کبھی کبھی اپنے اس انداز کے سبب اداکارہ ٹرولس کے نشانے پر بھی آجاتی ہیں،۔

لیکن، حال ہی میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس کی ہر طرف بس تعریف ہی ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں نیا شرما صرف تولئے میں پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ نیا شرما نے یہ ویڈیو اپنے انسٹا گرام سے شیئر کیا ہے۔ اس بوم رینگ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد اداکارہ کے مداح دیوانے ہوتے جارہے ہیں۔ کیونکہ اس میں وہ کافی بولڈ اوتار میں نظر آرہی ہیں۔ نیا شرما کے اس ویڈیو کو کچھ ہی گھنٹوں میں ہزاروں لائکس مل گئے ہیں۔ ویڈیو میں نیا شرما کو تولیہ لپیٹے کاوچ میں بیٹھ کر پوز دیتے ہوئے
دیکھا جاسکتا ہے۔ وہ اپنے بالوں سے کھیلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ویڈیو میں سب سے خاص ہے ان کی آنکھوں کا میک اپ۔ ہمیشہ ہی نیا شرما کلر فل آئی میک اپ سے لوگوں کو توجہ اپنی طرف کھینچتی رہتی ہیں۔ وہ اپنے آئی میک اپ کے ساتھ اکثر تجربہ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ نیا شرما اس ویڈیو میں سی بلو کلر کے آئی لائنر میں دکھائی دے رہی ہیں۔ نیا شرما اس سے پہلے اپنی کچھ تصویروں کو لے کر سرخیوں میں تھیں، جس میں وہ صرف جیکیٹ پہنے ہوئی دکھائی دی تھیں۔ ان تصویروں کے سبب نیا شرما کافی ٹرول ہوئی تھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں