img 1613666881 3

شہزادی لطیفہ نے بھارت فرارہونے کے واقعے کی تفصیلات بیان کردیں- روزنامہ اوصاف

دبئی،نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شہزادہ محمد بن راشد المکتوم کی گھر چھوڑکر فرار ہونے والی بیٹی شہزادی لطیفہ نے گھر اور ملک چھوڑ کر بھاگ کر بھارت جانے اورپھر واپس ملک بھیجے جانےکی روئیداد بیان کر دی ہے۔شہزادی لطیفہ کہتی ہیں کہ وہ  2018میںاپنا گھر اور ملک چھوڑ کر بھارت چلی گئی تھیں اوروہاں پرروپوش تھیں۔انھیں سیاسی پناہ حاصل کرنے

کی خواہش تھی لیکن ایک روز انھیں گرفتار کرلیا گیا۔شہزادی لطیفہ کہتی ہیں کہ بھارتی پولیس کے 15اہلکار ان کے پاس آئے ،ان کے ساتھ دبئی کی سکیورٹی فورس کے دو افسر بھی موجودتھے۔ ان اہلکاروں نے شہزادی کو زور زبردستی کی بناپر حراست میں لیا ۔اور پرائیویٹ طیارے کے ذریعے دوبارہ دبئی بھیج دیا۔شہزادی لطیفہ کہتی ہیں کہ انھوںنے زبردست مزاحمت کی اور اہلکاروں کو لاتیں بھی ماریں۔منت سماجت بھی کی کہ وہ دبئی نہیں جانا چاہتیں ۔انھیں سیاسی پناہ کی ضرورت ہے۔ لیکن انھیں زمین پر لٹا کر ان کے ہاتھ پیچھے باندھ دیے گئے اورزبردستی طیارے میں سوار کرکے واپس بھیج دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں