img 1613498463 5

شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کے نائب کپتان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیفٹ آرم فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل چھ میں لاہور قلندرز کی ٹیم کا نائب کپتان بنا دیا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی اس نئی ذمہ داری کے ملنے پر خاصے خوش اور پرجوش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہین شا ہ آفریدی

کو پی ایس ایل چھ میں لاہور قلندرزکی ٹیم کا نائب کپتان بنا دیا گیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی گزشتہ کچھ عرصے سے شاندار بائولنگ فارم میں ہیں۔ انھوںنے حالیہ کچھ عرصے میں تینوں فارمیٹ بالخصوص ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کافی اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں