img 1613663176 7

شاہد کپور بھی پاکستانی پارٹی گرل کے دیوانےہو گئے- روزنامہ اوصاف

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پارٹی گرل کے نام سے مشہور ہونے والی دنا نیر مبین کی چار سکینڈ کی ویڈیو اب پاکستان کی سرحد سے باہر نکل کر بھارت میں مقبولیت کی حدیں پھلانگنے لگی ہے اوربالی ووڈ میں بھی پاکستانی پارٹی گرل کے چرچے ہورہے ہیں۔اب بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نےبھی اس ویڈیو کو ری میک کیا ہے۔انسٹاگرام ہینڈل پر شاہد کپور نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ راشی،

راج اور ڈی کے کے ساتھ ایک ویب سیریز کے سیٹ پر موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں سیٹ پر موجود دیگر افراد بھی شاہد کپور کے ساتھ ‘پاری ہو رہی ہے’ ویڈیو کو ریکارڈ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔لیکن شاہد کپور نے اس ویڈیو کو ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے اس میں اکشے کپور اور یو یو ہنی سنگھ کے گانے کو بھی اس میں شامل کر دیا لیکن وہ بھی مسلسل پارٹی کی بجائے ‘پاری’ کا لفظ استعمال کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں