img 1613653309 5

سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔ پنجاب سے 11 نشستوں کیلئے اب تک20 امیدواروں کے کاغذات منظور ‏- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ انتخابات کا معاملہ ۔۔ پنجاب سے 11 نشستوں کیلئے اب تک20 امیدواروں کے کاغذات منظور ‏۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے 11 نشستوں کیلئے اب تک20 امیدواروں کے کاغذات منظور ‏جب کہ 2 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پرویز رشید اور نیلم ارشاد کےکاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں۔

ن لیگ پی ٹی ‏آئی کے 10،10، پی پی ق لیگ کے1،1امیدوارکےکاغذات منظور ہوئے ہیں۔البتہ 3 امیدواروں کی جانب سےکاغذات نامزدگی واپس لیےگئے جب کہ ڈاکٹرروبینہ کاغذات کی ‏جانچ پڑتال کےلئےالیکشن کمیشن نہیں آئیں۔ق لیگ کےکامل علی آغااورپی پی کےعظیم الحق منہاس، پی ٹی آئی کے جمشیداقبال چیمہ، ‏ڈاکٹرز رقا سہروری، محمدمدنی، عمرسرفرازچیمہ، بیرسٹرعلی ظفر، سیف اللہ نیازی، ‏اعجازچوہدری، ظہیر عباس کھوکر، اعجاز منہاس اور عون عباس کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔ن لیگ کے زاہدحامد، اعظم نزیرتارڑ، سیف الملوک کھوکھر، عرفان صدیقی، بلیغ الرحمان، سائرہ ‏افضل تارڑ، ساجدمیر، افنان اللہ خان اورسعدیہ عباسی کےکاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں۔
 

اپنا تبصرہ بھیجیں