img 1613495963 5

سینیٹ الیکشن کا ٹکٹ، مسلم لیگ (ن) میں بھی z پیدا ہو گئے- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )  مسلم لیگ (ن)میں بھی سینیٹ کی ٹکٹوں کے معاملے میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔سینئر رہنما مشاہد اللہ خان کو ٹکٹ جاری کیے جانے کےمعاملے پر شہبازشریف کاحمایتی گروپ مخالفت میں سامنے آگیا ہے اور اس کا موقف ہے کہ مشاہداللہ کافی بیمارہیں۔

انھیں ٹکٹ کیوں دیا گیا ہے۔ وپ کی جانب سے موقف پیش کیا گیا ہے کہ مشاہد اللہ بیمار ہیں، کسی متحرک رہنما کوسینیٹ ٹکٹ دیا جائے۔دوسرے گروپ نے اعظم نذیر تارڑ کو ٹکٹ دینے کے مخالف کی ہے،اور اعتراض اٹھایا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ کی پارٹی کے لیے کیا خدمات ہیں؟۔قیادت کو سفارش کی گئی کہ اعظم نذیر تارڑ کے بجائے زاہد حامد کو ٹکٹ دیا جائے۔مشاہد اللہ کے بجائے عرفان صدیقی کو میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں