img 1613716448 6

سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نوشہرہ کے عوام مہنگائی کرنے والے ظالموں سے آج ووٹ کی طاقت سے بدلہ لیں،مریم اورنگزیب- روزنامہ اوصاف

لاہور(روزنامہ اوصاف)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نوشہرہ کے عوام مہنگائی کرنے والے ظالموں سے آج ووٹ کے ذریعے بدلہ لیں ، وقت آگیا ہے کہ عوام آٹا، چینی، بجلی، گیس چوروں کو ووٹ کی طاقت سے شکست دیں۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ فارن فنڈنگ سے پاکستان میں ووٹ چوری کرنے والوں کو نکال باہر کریں ،مقتولین کے لواحقین کو بلیک میلر کہنے اور عوام پر آنسو گیس ٹیسٹ کرنے والوں سے ووٹ کے ذریعے بدلہ لیںجس طرح مہنگائی کرکے عوام کو ستایا گیا، اب عوام ظالم حکمرانوں سے ووٹ سے بدلہ لیں

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو بھی خبردار کرتی ہوں کہ شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش نہ کرے اگرانتظامیہ نے جعلی حکمرانوں کی غلامی اپنائی تو عوام کے غیض وغضب کا انہیں بھی نشانہ بننے پڑے گا ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے جعلی حکمرانوں کو اقتدار سے نکال باہر کریں ،ووٹ چور حکمرانوں نے وعدے بھلائے، عوام انہیں بھلا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں