img 1613739770 5

سیاحت سے وابسطہ عوام کورونا کی وجہ سےبری طرح متاثر ہوئے، صدر بزنس ڈویلپمنٹ فورم گلگت بلتستان

گلگت(وقائع نگار خصوصی) صدر بزنس ڈویلپمنٹ فورم گلگت بلتستان سیف الدین سیف نے روزنامہ اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وباء کرونا کے باعث سیاحت کے شعبے سے وابسطہ لوگ بری طرح سے متاثر ہو گئے ہیں۔ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے سے منسلک افراد کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے نمائشوں اور سیمینار ورکشاپس کے انعقاد یقینی بنائیں تاکہ

مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات کے صلاحیتوں میں اضافہ ہوسکے ، ساتھ انکی حوصلہ افزائی بھی کی جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی ماہ تک کاروبار بند ہونے سے سیاحت سے منسلک کاروباری شعبے کے افراد بے روزگاری کے عالم میں ہیں اور مسلسل کاروبار کی بندش سے دیوالیہ ہو گئے ہیں صوبائی حکومت ان متاثرہ کاروباریوں پر توجہ دیکر اپنے پائوں پر دوبارہ کھڑے ہونے کے لئے مواقع فراہم کریں تاکہ ان کی صلاحیتوں میں نکھار آنے کے ساتھ علاقے کی معیشت کی مضبوطی کیلئے مددگار ثابت ہو اور دوبارہ اپنا کاروبار جاری رکھ سکیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے پرائیویٹ سیکٹر میں جو ادارے ہیں ان اداروں کو دوبارہ فعال کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں تاکہ وہ یہاں کے کاروباریوں کے مسائل کے حوالے سے حکومت کو آگاہ کر سکیں اور حکومت کے ساتھ ملکر سیاحت کے شعبے کی بہتری کے لیے کام کر سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں