img 1613566147 6

سکردو:صالح ویلفیئر کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا انعقاد، کثیر تعداد میں خواتین شریک- روزنامہ اوصاف

سکردو (اقبال علی اقبال)صالح ویلفیئر کے زیر اہتمام تربیتی پروگرام کا انعقاد،تعلیم یافتہ خواتین کے لئے علمی و تربیتی سلسلہ کامیابی سے جاری ہے. بروز اتوار، بمقامِ امام بارگاہ چورسپہ، شگری خورد میں صالح ویلفیئر آرگنائزیشن وومن ونگ کے زیرِ اہتمام تعلیم یافتہ خواتین کے لئے کیریئر کونسلنگ اور کیریئر گائیڈنس اور علم و آگاہی پروگرام کامیابی

سے منعقد ہوا، جس میں تعلیم یافتہ خواتین کے ساتھ کثیر تعداد میں ماؤں نے بھی شرکت کیں.پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور نعت رسول مقبول پیش کی گئی.صالح ویلفیئر آرگنائزیشن وومن ونگ کے صدرِ خواہر بلقیس نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا. اپنے خطاب میں خواہر بلقیس نے اس علمی و تربیتی پروگرام میں تشریف لانے والے مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا اور تنظیمی ڈھانچے پر تفصیلی روشنی ڈالیں. بعدازاں معاشرتی تعمیر و ترقی کے لئے، ماحول سازی اور تربیت اولاد میں خواتین کے کردار پر تاکید کی.مہمان خصوصی محترمہ ڈاکٹر عصمت نے صحت کے حوالے سے خواتین کو انتہائی مفید اور کارآمد لکچر دیں. دورانِ لکچر محترمہ ڈاکٹر نے معدے کی بیماری، گردے کی بیماری اور مختلف دیگر امراض کے بارے میں آگاہ کیں اور صحت سے متعلق مختلف سوالات کے جوابات دیں.دوسرے مہمان محترم لیکچرار محمد اقبال نے تربیت اولاد، کیریئر کونسلنگ اور کیریئر گائیڈنس کے حوالے سے خواتین کو بہترین مشورے اور مفید لکچر دئے.پروگرام کے مدیر اعلیٰ حجۃ الاسلام والمسلمین محترم شیخ محمد علی مظفری نے اختتامی خطاب میں شہر اللہ، ماہ رجب المرجب، یکم رجب اور ولادت باسعادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی مناسبت سے، حیاتِ طیبہ امام عالی مقام پر روشنی ڈالیں. بعدازاں علاقے میں علمی و تربیتی پروگراموں کی کارروائی سے شرکاء کو آگاہ کئے اور مؤثر کردار ادا کرنے والے ہمکاروں میں انعامات تقسیم کئے.اپنے خطاب میں علامہ نے علاقے میں دستکاری کے قیام پر عملدرآمد کی خوشخبری سناتے ہوئے اس بات کے عزم کا اظہار بھی کئے کہ آئندہ بھی علاقے میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے.علامہ نے معاشرتی تعمیر و ترقی میں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے کی تاکید کیں۔کامیاب اور بیانتہا مفید اور پرمغز پروگرام کے سلسلے کا اجراء کرنے میں مرکزی کردار ادا کرنے پر حجۃ الاسلام والمسلمین محترم شیخ محمد علی مظفری کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں