img 1613660033 5

سمندر کے نیچے انٹرنیٹ کی ہزاروں کلومیٹرانٹرنیٹ کیبل کٹ گئی- روزنامہ اوصاف

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سمندر کے نیچے انٹرنیٹ کی ہزاروں کلومیٹر کیبل کٹ گئی ہے جس کے بعد دنیا بھر میں انٹر نیٹ صارفین کو مشکلا ت کا سامنا ہے۔ جبکہ بعض مقامات پر سروس بھی معطل ہوچکی ہے۔ذرائع کہتے ہیں کہ سنگاپور سے لے کر فرانس تک زیر سمندر موجود سی می وی 5 کیبل کی

لمبائی 20 ہزار کلومیٹر ہے اورکیبل کی مرمت میں تقریباً دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ انٹرنیٹ کیبل کٹنے سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ کے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے اور کئی شہروں میں انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں