img 1613661507 8

سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی کا انتقال ہو گیا- روزنامہ اوصاف

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی کا انتقال ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ اورپیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما سید قائم علی شاہ کی بیٹی اور پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی کی بہن سیدہ نجمہ شاہ

کا انتقال ہو گیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق قائم علی شاہ کی بڑی بیٹی سیدہ نجمہ شاہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ خیرپور میں کل ادا کی جائیگی۔واضح رہے کہ گزشتہ سال سید قائم علی شاہ کے بیٹے کا بھی انتقال ہو گیا تھا۔آصف زرداری ، بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم شخصیات نے انتقال کی خبر پر گہرا رنج ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں