img 1613552390 9

سابق خاتون سینیٹر کو 2 سال قید،سینیٹ الیکشن سے قبل بڑی خبر آگئی- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مقامی عدالت نے پیپلز پارٹی کی سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو جعلی ڈگری کیس میں دو سال قید کی سزا سنا دی ۔نجی ٹی وی کے مطابق کیس کی سماعت کیلیے یاسمین شاہ اوران کے شوہرعلی بخش پپو شاہ کمرہ عدالت میں موجود تھے جس دوران عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے

سابق سینیٹر یاسمین شاہ کو دو سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ۔عدالت نے فوری طور پر یاسمین شاہ کو گرفتارکرنے کا حکم بھی جاری کردیا ، پولیس کا کہناہے کہ یاسمین شاہ اس سے قبل وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کی درخواست پر نا اہل قرار پا چکی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں