img 1613581326 5

ریتک روشن نے فلم جودھا اکبر کےلئے اردو سیکھی تھی- روزنامہ اوصاف

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے خوبرو اداکار ریتک روشن نے اپنےکیرئیر کے میں یاد گار فلمیں کی ہیں۔بالی ووڈ کی تاریخ کے سب سے زیادہ ایوارڈ لینے والی فلم کہو نہ پیار ہے سے کیرئیر کی شروعات کرنے والے ریتک روشن نے ایشوریا رائے کے ساتھ ایک فلم جودھا اکبر بھی کی تھی جس کو آج پورے 13سال مکمل ہو گئے ہیں۔اب اس فلم کے حوالے سے ایک دلچسپ یادگار شئیر کرتے

ہوئے ریتک روشن نے انکشاف کیا ہے کہ انھوںنے فلم کےلئے باقاعدہ اردو سیکھی تھی۔ہریتھک روشن کو مغل بادشاہ اکبر کا کردار ادا کرنا تھا جس کے لیے اداکار کا اردو الفاظ کے تلفظ پر مکمل عبور حاصل ہونا لازمی تھا، اسی وجہ سے ایک اردو کے ٹیچر کی خدمات حاصل کی گئی تھیں جس نے ہریتھک روشن کو اردو سکھائی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں