img 1613742085 5

ریاستی دارالحکومت میں رکشوں کی بھرمار،انتظامیہ خاموش- روزنامہ اوصاف

مظفرآباد( نمائندہ خصوصی) ریاستی دارالحکومت میں رکشوں کی بھرمار، APFرکشوں کی روزانہ کی بنیاد پر آمد، پابندی کے باوجود پولیس کی ملی بھگت سے روزانہ 10سے 15رکشے شہر میں لائے جارہے ہیں، کوئی روک ٹوک نہیں، پولیس بھی اپنا حصہ وصول کرکے خاموشی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئی،

شہر کی سڑکوں پر پبلک کم اور آٹو رکشہ جات کی بہتات کے باعث رکشہ مالکان اور ڈرائیورز بیروزگار ہوگئے، دارالحکومت میں نئے رکشوں کی آمد پر پابندی اور انٹری پوائنٹس کوہالہ اور برارکوٹ سے پابندی کے باوجود ملی بھگت سے رکشوں کی مسلسل آمد کا سلسلہ جاری ہے، رکشہ ورکرز یونین نے اعلیٰ حکام سے دفعہ 144پر عمل درآمد اور نئے رکشے لانے کے حوالے سے روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں