img 1613983468 12

روز مرہ ضرورت کی اشیا غریب کی پہنچ سے دور ہیں لوگ عمران خان کے دور حکومت میں فاقوں پر مجبور ہو چکے

کوٹلی،گلپور( نمائندگان اوصاف ) لیڈر آف دی اپوزیشن چوہدری محمد یاسین نےکہاہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سینٹ انتخابات اور ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلہ نے پی ڈی ایم میں جان ڈال دی ،پاکستان تحریک انصاف کی شکست اور سندھ میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونے سے ہماری قیادت کی فہم و فراست اور قیادت کی اہلیت سامنے آ گئی ، اگر پی ڈی ایم اسمبلیوں سے استعفے دے چکی ہوتی تو پی ٹی آئی کو میدان خالی ملتا

اور وہ اپنا کھیل کھل کر کھیلتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، پیپلزپارٹی کے امیدواران کی ضمنی انتخابات میں کامیابی کا تسلسل آزاد کشمیر میں بھی جاری رکھیں گے اور چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو چاروں صوبوں کے ضمنی انتخابات میں شکست کا کریڈٹ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کو جاتا ہے،قبل ازیں چوہدری یاسین سے اشفاق احمد راجہ ، ندیم چوہدری ،سجاد شاہ ،خالد حمید ،ڈاکٹر محمد عبداللہ ،مشتاق چوہدری نے ملاقات کی اس موقع پر اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار تحریک انصاف کا آزاد کشمیر میں کوئی مستقبل نہیں آیندہ بلاول بھٹو کی قیادت میں حیران کن کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے روز مرہ ضرورت کی اشیا غریب کی پہنچ سے دور ہیں لوگ عمران خان کے دور حکومت میں فاقوں پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گی ہے بس تھوڑے دنوں کی بات ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کےدن تھوڑے رہ گئےوزراء جھنڈیاں اترنے پر تتر بتر ہو جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں