جاتلاں(نمائندہ اوصاف )انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کی کرپٹ ملازم کے خلاف کارروائی ریٹائرڈ پولیس ملازم سے اندراج مقدمہ میں رشوت وصول کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے معطل کر کے مظفرآباد پولیس لائن حاضر کر دیا ،تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ علی بیگ میں تعنیات ہیڈ کانسٹیبل محمد صدیق نے سال 2020 اپریل کے مہینے میں جبی کے مقام پر ریٹائرڈ پولیس ملازم کے بچوں کی دوکان پر مخالف پارٹی نے حملہ کر کے زردکوب کیا اور دوکان میں توڑ پھوڑ بھی کی جس پر ریٹائرڈ پولیس ملازم نے
اندراج مقدمہ کےلئے پولیس تھانہ علی بیگ میں درخواست دی جس کی تفتیش ملازم محمد صدیق کے سپرد ہوئی موصوف نے میرٹ پر تفتیش کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیتا رہا مقدمہ درج کرنے کے بارے میں پوچھا تو تفتیشی نے نازیبا گفتگو کی اور اندراج مقدمہ کےلئے 10 ہزار روپے ایس ایچ او کے نام پر اور پانچ ہزار کاغذات وغیرہ کےلیے مانگے پندرہ ہزار رشوت وصول کرنے کے بعد مورخہ 26-4-2020 کے بجائے 27-42020 کو مقدمہ درج کیا