889566 090641 updates 5

دوحہ میں افغان حکام سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی، ترجمان طالبان

جنگ نیوز

قطر میں طالبان سیاسی دفترکے ترجمان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز دوحہ میں طالبان اور افغان حکام کےدرمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

دوحہ میں بین الافغان مذاکرات جنوری 2021 میں شروع ہونے کے بعد اچانک ختم ہوگئے تھے، جس کے بعد فریقین میں ملاقات کا یہ پہلا موقع ہے۔

ترجمان طالبان محمد نعیم کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کے فریقین کےدرمیان خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں بین الافغان امن مذاکرات جاری رکھنے اور ایجنڈا سیٹ کرنے پر زور دیا گیا۔

ترجمان طالبان نے ملاقات کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں