img 1614100715 7

دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بل گیٹس بٹ کوائن کے بارے میں کیاکہتے ہیں؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگا- روزنامہ اوصاف

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس بٹ کوائن کے بارے میں کیا رائے  رکھتے ہیں اس کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کردیا۔امریکی جریدے  کو دیے گئے انٹرویو میں  دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بل گیٹس نے بٹ کوائن اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں غیر ضروری قرار دیا۔انٹرویو میں سوال پوچھا گیا کہ دنیا میں ایسی کونسی ٹیکنالوجی ہے جس کے بغیر لوگ زندہ رہ سکتے ہیں  تو انہوں نے جواب دیا کہ  کرپٹوکرنسی۔بل گیٹس نے کہا

کہ جس طرح کرپٹوکرنسی کام کرتی ہے، اس سے مخصوص مجرمانہ سرگرمیوں کا موقع ملتا ہے جس سے نجات حاصل کرلی جائے تو بہتر ہے ۔انہوں نے اس سوال کے جواب میں مزید بھی کہا کہ مجھے ممکنہ طور پر حیاتیاتی ہتھیاروں کے بارے میں کہنا چاہیے، وہ بہت بری چیز ہے، ہمیں اس قسم کی ٹیکنالوجی کی ضرورت نہیں ہے۔ایک اور امریکی جریدے کو دیے گئے انٹرویو میں   بل گیٹس سے کرپٹو کرنسی کے بارے میں موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں سوال پوچھا گیا، کیونکہ یہ ڈیجیٹل کرنسیاں
بہت زیادہ توانائی استعمال کرتی ہیں۔ بل گیٹس نے جواب دیا کہ ’میرے پاس بٹ کوائن نہیں اور اس حوالے سے میرا نکتہ نظر غیرجانبدارانہ ہے‘۔انہوں نے مزید کہا  کہ بٹ کوائن کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آسکتا ہے  کیونکہ اس کا انحصار کرنسی کے حوالے سے لوگوں کے خیالات پر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں اس حوالے سے کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا کہ یہ کس طرح پیشرفت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں