img 1613996094 8

داریل مسائل کاگڑھ بن چکا،بجلی بندش کی وجہ سے آدھاعلاقہ کئی ماہ سے اندھیروں میں ڈوباہواہے،رہنما پی ٹی آئی- روزنامہ اوصاف

داریل( نمائندہ اوصاف) پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے رہنماء ڈاکٹر محمد زمان نے علاقے میں تواتر کے ساتھ بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ داریل کا علاقہ مسائل کا گڑھ بنا ہوا ہے بجلی لوڈشیڈنگ عروج پر ہے آدھا علاقہ کئی مہینوں سے اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے انھوں نے کہا کہ زیر تعمیر بجلی کے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے اور موجودہ

رننگ پاورہاؤسز کی اپ گریڈیشن ضروری ہے تمام محکموں کے سربراہان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں کہا کہ داریل سے تنخواہیں لینے والے تمام ملازمین کی یہاں تعیناتی یقینی بنائے یا مستعفی ہو کر چلے جائے علاقے میں پڑھے لکھے باصلاحیت جوانوں کی کمی نہیں وہ بہتر انداز میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دینگے۔ انھوں نے کہا کہ علاقے میں انفراسٹریکچر کی خستہ حالی سے عوام کو سخت مشکلات درپیش ہیں انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی صوبائی اپنے پانچ سالہ دورانیہ میں عوام کے لیے سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروکار لائینگے انھوں نے کہا کہ علاقے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر محاظ پر جدوجہد کرینگے عوام فرسودہ قبائلی خول سے باہر نکلے اور جدید دنیا کے ساتھ اپنے آپکو ہم آہنگ بنائیں انھوں نے کہا کہ علاقے میں ڈومیسٹک ٹورزم کی ترویج کے لیے سوت داس داریل میں یکم مارچ سے نو مارچ تک شاندار سپورٹس میلہ کا انعقاد کرینگے جسکے اوپن سرنمی تقریب میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی آمد متوقع ہے اور فائنل تقریب میں فورس کمانڈر گلگت بلتستان مہمان خصوصی ہونگے انھوں نے کہا عوام ایونٹس کو کامیاب بنانے کے لیے ہمارے ساتھ دے انھوں نے کہا کہ علاقے میں سیاحت کو پروموٹ کرنے کے لیے تمام افراد کا کردار لازمی ہے انھوں نے کہا کہ ملک بھر سے کھیلوں کے شائقین فیسٹیول میں شریک ہونگے جنکی رہائش اور کھانے کے لیے شاندار اقدامات کیے جائینگے فیسٹیول میں میں راویتی اور جدید کھیلوں سے شائقین کھیل لطف اندوز ہونگے انھوں نے کہا کہ اس طرح کے صحت مندانہ کھیلوں کے انعقاد سے نئے ٹیلنٹس سامنے آئینگے اور امن بھائی چارگی کے فروغ میں مدد ملے گا گلگت بلتستان کوہستان اور ملک بھر کے سیاحوں اور کھیلوں کے شائقین کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے انھوں نے علاقے کے یوتھ پر زور دیا کہ وہ علاقے کی روشن مستقبل کے لیے تمام تر تعصبات سے بلاتر ہو کر اپنا کردار ادا کرے نوجوان ہی کسی بھی علاقے کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں بدل سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں