img 1613580653 7

خاتون اہلکار سے نامناسب رویہ، ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا جبری ریٹائرڈ- روزنامہ اوصاف

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دینے والے پولیس کے ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا گل تاج پر خاتون پولیس اہلکار سے نامناسب رویے کا الزام درست ثابت ہو گیا۔اور انھیں نوکری سے جبری ریٹائرڈ کرد یا گیا ہے۔ گل تاج پولیس یونیفارم میں مساجد میں نماز جمعہ کا خطبہ دینےکی بنا پر بے حد مقبول ہو گئے تھے۔ تاہم ان کے خلاف ایک خاتون اہلکار سے نامناسب

رویہ رکھنے کے معاملےکی انکوائری چل رہی تھی ۔ اور پھر وہ الزامات درست ثابت ہوگئے۔ شکایت سننے پر سی پی او نے ابتدائی تحقیقات کے بعد ایس ایچ او ٹیکسلا کو معطل کرکے پولیس لائنز رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا۔گزشتہ روز تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات مکمل کرتے ہوئے مفصل رپورٹ سی پی او احسن یونس کو پیش کی جس میں سب انسپکٹر گل تاج پر لگے الزامات سچ ثابت ہوئے۔انھیں جبری ریٹائرڈ کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں