img 1613659060 5

حفیظ شیخ نے سینیٹ الیکشن کےلئے جہانگیر ترین سے مدد مانگ لی- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے سینیٹ کےلئے نامزدامیدوار اورمشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے سینیٹ الیکشن کےلیے جہانگیر خان ترین سے مدد مانگ لی۔ذرائع کے مطابق 

جہانگیر ترین نے عبد الحفیظ شیخ کو مدد کی یقین دہانی کرادی ہے اور کہا ہے کہ آپ دوست ہیں مکمل تعاون کروں گا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ سے کہا کہ آپ ہماری پارٹی کے امیدوار ہیں لازمی سپورٹ کریں گے، جلد اسلام آباد آکر آپ سے ملاقات بھی ہوگی۔خیال رہے کہ حفیظ شیخ اور یوسف رضاگیلانی کے درمیان اسلام آباد کی جنرل نشست پر مقابلہ متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں