img 1614013920 3

جہانگیر ترین تحریک انصاف کو سینیٹ الیکشن میں شکست سے بچانے کےلئے متحرک

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ الیکشن آتے ہی طویل عرصے سے پس منظر میں چلے جانے والے جہانگیر ترین کا نام ایک بار پھر پاکستانی سیاست میں گردش کرنے لگا ہے ۔ جہانگیر ترین پیسے کی طاقت کے بل بوتے پرنہ صرف پاکستان تحریک انصاف بلکہ اپوزیشن دونوں کےلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس حوالے سے یہ بھی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ جہانگیر خا ن ترین اپنی فرسٹ کزن کے شوہر اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے رابطے میں ہیں۔ تاہم اب ایک رائے

یہ بھی سامنے آئی ہے کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف میں پھر سے اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ بظاہر مشکل لگتا ہے ۔لیکن اگر سینیٹ الیکشن میں جہانگیرترین کا جھکائو تحریک انصاف کی طرف ہو گیا تو یوسف رضا گیلانی کسی بھی صورت میں الیکشن نہیں جیت پائیں گے۔ اس لئے جہانگیر ترین اس اہم موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے دیرینہ دوست عمران خان تک بالواسطہ یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں کہ پیسے کی وجہ سےجب بھی
عمران خان پر دبائو ڈالا گیا تو وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ماضی کو بھول کر اپنے دوست کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہیں گے۔اس حقیقت سے تحریک انصاف کی شخصیات خود بھی بخوبی آگاہ ہیں اور وہ عمران خان کو آمادہ کرنے کی کوشش کررہی ہیں کہ جہانگیر ترین سے پھر سے ہاتھ ملا لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں