img 1613651749 6

جگلوٹ تانگیرویلی کا دیامرکی خوبصورت وادیوں میں شمار- روزنامہ اوصاف

چلاس ( بیورو رپورٹ) جگلوٹ تانگیر ویلی، ضلع دیامر کی سب سے خوبصورت وادیوں میں اسکا شمار ہوتا ہے۔ اس وادی سے مختلف علاقو ں کی طرف راستہ نکلتا ہے یہاں سے پیدل ٹریک کے زریعے سوات بھی جایا جا سکتا ہے اس علاقے میں سب سے مشہور جگہ ستل ہے۔ یہاں پہ قدرتی آبشاریں بھی کافی مقدار میں ہیں اسکے پہاڑوں پہ جھلیں بھی ہیں یہ علاقہ جسکی تصاویر دی ہوئی ہیں یہ شاہراہ قراقرم سے صرف 17 کلو میٹر کی دوری

پہ واقع ہے اس جگہ کے لئے گاڑی میں صرف 30 منٹ لگتے ہیں۔یہاں کے مشہور پھلوں میں بادام، اخروٹ چلغوزہ سیب ہیں۔جنگلی حیات کا بہتات ہے۔ یہاں کے لوگ سادہ زندگی بسر کرتے ہیں اور انتہائی مہمان نواز ہیں۔ اس علاقے کے پہاڑوں میں سلاجیت بھی کافی مقدار میں پائی جاتی ہے۔ اس کے دریا کی مچھلی دیگر دریاؤں سے کافی لذیذ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں