سیول (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریانے ایرا ن کے منجمد شدہ سا ت ارب ڈالر بحال کرنےکی مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ دنوں ایران میں تعینات جنوبی کوریا کے سفیر اور ایرانی سینٹرل ریزرو بینک کے سربراہ کے درمیان تہران میں ملاقات ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بعض مالی اثاثوں
کی منتقلی اور استعمال کی تجاویز پراتفاق کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق کوریا نے ایران کے مالی اثاثوں کی منتقلی اور استعمال کو امریکی اجازت سے مشروط کیا ہے۔ایرانی حکومت کے ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا میں ایران کے منجمد اثاثوں کی مالیت 7 ارب ڈالر ہے