img 1613741871 6

جماعت اسلامی کرپشن کی سیاست سے پاک ہے، حبیب الرحمن

سیری(نمائندہ اوصاف) جماعت اسلامی کے امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ حبیب الرحمن آفاقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آنے والے انتخابات میں اپنی خدمات اور کردار کی بنیاد پر میدان میں جا رہی ہے جماعت اسلامی ہی وہ واحد جماعت ہے جو موروثی اور کرپشن جیسی لعنت سے پاک ہے لوگ بار بارآزمائے ہوں کو نہ آزمائیں ہم اس بار ان شاء اللہ پوری قوت

سے میدان میں اتریں گے لوگ حلقے میں بننے والے تینوں ایم ایل اے کی ٹیم اور میری ٹیم کا موزانہ کریں اور قوم میرٹ پر فیصلہ کرے ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیدوار اسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ حبیب الرحمن آفاقی نے الیکشن رابطہ مہم میں بھروٹ گالہ، بلیال، گوڑہ ، میاں صغیر کے ہاوس میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے تعلیم کے میدان مثالی کارکردگی پیش کی ہے حلقہ کھوئی رٹہ میں بڑی تعداد میں یتیم بچوں کو مفت تعلیم دے رہے ہیں حبیب الرحمن

اپنا تبصرہ بھیجیں