img 1613574705 6

جتنی پنجاب کی بیٹی ہوں اتنی پختونخوا کی بھی ہوں ، مجھے پشتو زبان سے محبت ہے۔ مریم نواز

نوشہرہ ( مانیٹرنگ ڈیسک )مریم نواز کہتی ہے کہ جتنی پنجاب کی بیٹی ہوں اتنی پختونخوا کی بھی ہوں ، مجھے پشتو زبان سے محبت ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ مجھے پشتو زبان سے محبت ہے جتنی پنجاب کی بیٹی ہوں اتنی پختونخوا کی بھی بیٹی ہوں یہ ہونہیں سکتا کہ ڈسکا جاوں اور نوشہرہ نہ آوں ۔ انہوں نے نواز حکومت کا تبدیلی سرکار کی حکومت سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف

 کے دور میں غریب کی زندگی اچھی چل رہی تھی ، آٹا چینی ،آٹا دالیں سستے تھے ، سابق حکومت میں پٹرول کے بم نہیں گرائے جاتے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ ، بلوچستان اور پنجاب سے زیادہ ہمدردیاں خیبر پختونخوا سے ہے کیونکہ جو نااہلی ملک بھر میں عوام تین سال سے سہہ رہی ہے خیبر پختونخوا کے عوام وہ آٹھ سال سے سہہ رہے ہیں ۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں