img 1614103532 3

تصویرمیں ایک غلطی ،کیاآپ بتاسکتے ہیں؟- روزنامہ اوصاف

انٹرنیٹ پر زیر گردش تصاویر صارفین کو الجھا دیتی ہیں، بعض تصویری پہلیاں آسان ہونے کے باوجود بظاہر مشکل نظر آتی ہیں، ذہین افراد اپنی فطرت کے مطابق ان کا درست جواب تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیٹ پر صارفین کی ذہانت کو جانچنے کے لیے مختلف لوگوں کی طرف سے نت نئی تصاویر آنے کا سلسلہ کوئی نیا نہیں اس لیے لوگ انہیں بہت دلچپسی سے حل کرتے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویری پہیلیاں آسان ہونے

کے باوجود صارفین کو سر پکڑنے پر مجبور کرتی ہیں، زیر گردش تصویر کسی دفتری میز کی ہے جس پر کمپیوٹر ، ٹیلی فون اور کلینڈر رکھا ہوا ہے۔صارفین کو چیلنج دیا گیا ہے کہ اس تصویر میں ایک غلطی موجود ہے جسے تلاش کریں۔جی ہاں تصویر میں موجود ایک معمولی غلطی ہے جو دکھائی دینے کے باوجود پکڑ میں نہیں آرہی۔اگر آپ کلینڈر دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ جون کا مہینہ 31 دن کا نہیں بلکہ 30 کا ہوتا ہے۔

 

اپنا تبصرہ بھیجیں