img 1613801877 5

تحریک انصاف کے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی پارٹی ٹکٹ سے دستبردار ہوگئے- روزنامہ اوصاف

پشاور(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ من و عن قبول کرتے ہوئے سینٹ کے پارٹی ٹکٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب اورکزئی نے سینٹ کے پارٹی ٹکٹ سے دستبرداری وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم خان سواتی سے ہونے والی ملاقات کے

دوران اختیار کی ہے۔وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور اعظم خان سواتی کے ساتھ سینیٹر اورنگزیب اورکزئی سے ان کے گھر جا کر ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر سجاد حسین، سینیٹر مرزا آفریدی اور نصیب اللہ بازئی شامل تھےملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اورنگزیب اورکزئی نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ قبول کیا ہے، اورنگزیب ہماری پارٹی کا اثاثہ ہے، ضرورت پڑنے پر مستقبل میں بھی اورنگ زیب خان کی پارٹی کے لئے خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اورنگزیب اورکزئی نے پاکستان تحریک انصاف کا موقف سینٹ میں بھرپور طریقے سے پیش کیا ہے اور ان کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹ کے پارٹی ٹکٹ سے دستبردار ہونے والے اورنگزیب خان کا کہنا تھا کہ ہم عمران خان کے ویژن کی قدر کرتے ہیں تاہم اب وقت کا تقاضہ ہے کہ عمران خان کا ساتھ دیا جائے، ہم محب وطن ہیں اور عمران خان کے ساتھ ہر مشکل میں کھڑے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں