img 1613796802 6

تاریخ میں پہلی بار صرف ووٹ نہیں الیکشن کمیشن کاعملہ بھی چوری کیاگیا،مریم اورنگزیب- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان مسلم لگ نون مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ تاریخ میں پہلی بار صرف ووٹ نہیں، الیکشن کمیشن کاعملہ بھی چوری کیاگیا، سارا دن پولنگ سٹیشنز پر حکومتی بدمعاشی کے مناظر عوام نے دیکھے، پولنگ ایجنٹس، پولنگ بیگ سمیت لاپتہ ہوگئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا اپنا پولنگ عملہ الیکشن کمیشن کی پہنچ سے دور ہے، الیکشن کمیشن بے بس، ریٹرننگ افسران یرغمال، کیا شفاف الیکشن ہے ؟
 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب نے بری طرح ہارنے پر الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کرایا، الیکشن عملے کی چوری کی ایف آئی آر عمران خان اور بزدار صاحب پر کٹنی چاہیے۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی، ووٹ چوروں نے الیکشن عملے کو بھی چوری کرلیا، ریاست ووٹ چوری میں مصروف، یہ قومی بدقسمتی ہے، جو بھی کرلیں، فتح (ن) لیگ کی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں