img 1614055656 6

بینظیر بھٹو ہسپتال میں دھماکہ- روزنامہ اوصاف

راولپنڈی(روزنامہ اوصاف)راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال میں گیس لیکج کے باعث دھماکاہوگیا، دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کے بینظیر بھٹو ہسپتال کے آرتھو پیڈک آپریشن تھیڑ میں گیس لیکج سے دھماکاہوا ہے،جس سے آپریشن تھیڑ کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
 

واقعہ کی اطلاع ملتی ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس اہلکار ہسپتال پہنچ گئے۔ترجمان ریسکیو کاکہناہے کہ دھماکے کی شدت سے وارڈنمبر13 کی تین دیواریں اور چھت کی سیلنگ بھی گر گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں