img 1613984147 9

بھمبر،بھکارن نے ہسپتال میں مریض سے رقم چھین لی

بھمبر(بیورو رپورٹ) پیشہ ور بھکارن نے ہسپتال میں ایک مریض سے رقم چھین لی شکایت پر عملہ نے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کر دیا پولیس کے مطابق بھمبر شہر میں بھکاریوں کا راج،شہر بھر میں بھکاریوں کا راج ہے ٹولیوں کی شکل میں روزانہ گاڑیاں ان پیشہ ور بھکاریوں کو لاتی لے جاتی ہیں. آج سیرلہ ہسپتال میں انوکھا واقعہ پیش آیا جب

ایک بھکارن نے مریض سے پینسٹھ سو روپیہ چھین لیا. مریض نے ہسپتال عملہ سے فوری شکایت کی جنھوں نے پولیس کو بلا کر پیشہ ور خاتون کو پولیس کے حوالہ کیا. شہریوں کی  ڈپٹی کمشنر بھمبر اور اسسٹنٹ کمشنر بھمبر سے اپیل ہے کہ ایسے پیشہ ور لوگوں پر سختی کی جائے اور ان سے تمام اہلیان بھمبر بشمول تاجران کی جان چھڑائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں