img 1613494754 7

بھارتی کرکٹر دھونی ساہیوال نسل کی گائے کا دودھ کیوں بیچنے لگے؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں- روزنامہ اوصاف

چنائی (ویب ڈیسک )مہندر سنگھ دھونی کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، زراعت اور مویشیوں کا کاروبار شروع کر دیا۔برطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ریٹائرمنٹ کے بعد زراعت اور مویشیوں کا کاروبار شروع کر دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھونی نے اپنے آبائی علاقے رانچھی سے چند کلومیٹر دور فارم ہاؤس بنایا ہے جس میں انہوں نے ساہیوال اور فرانس نسل کی گائیں رکھی ہوئی ہیں جبکہ دھونی نے فارم ہاوس کی

ذمہ داری زراعت کے ایک ماہر شخص ‘روشن’ کو سونپی ہوئی ہے۔روشن نےبرطانوی خبررساںادارےسے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلی بار ہم نے اسٹرابری اور تربوز کی کاشت کی تھی اور جب دھونی نے اپنے فارم میں اُگی ہوئی اسٹرابریز کا ذائقہ چکھا تو انہیں بہت پسند آیا۔فارم سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے روشن کا کہنا تھا کہ یہاں پر مکمل طور پر آرگینِک کھیتی کی جاتی ہے، یہاں گائے کی پرورش ہوتی ہے، مرغیاں ہیں، مچھلیاں ہیں، بطخیں پالنے کے منصوبے بھی کر رہے ہیں۔
جانوروں کا خیال رکھنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ اس فارم ہاؤس میں ساہیوال، فرانسیسی نسل کے علاوہ دیگر 70 سے زائد گائیں رکھی گئی ہیں۔دھونی کے فارم کے کئیر ٹیکر روشن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں موجود گائے کا دودھ قریبی مارکیٹ میں بیچ دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ساکوں سے خدمت گزار کسان اپنے حقوق کے لئے آج بھی سراپا احتجاج ہیں اور ایسے میں دھونی جیسے بھارت کے ٹاپ کلاس لوگ اپنے ذاتی فارم کھول رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں