887385 040113 updates 6

بھارت، سابق وزیر کو جنسی ہراسانی کے مقدمے میں شکست

بھارت، سابق وزیر کو جنسی ہراسانی کے مقدمے میں شکست

بھارت کے سابق وفاقی وزیر مملکت مبشر جاوید اکبر(ایم جے اکبر) کے خلاف نئی دہلی کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے الزام عائد کرنے والی خاتون صحافی پریا رامانی کو مقدمہ سے بری کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی کی عدالت نے مختصر فیصلے میں پریا رامانی کو بری کرتے ہوئے کہا کہ یہ شرمناک بات ہے کہ خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف آواز بلند کرنے پر بدنام کیا جا رہا ہے۔

ایم جے اکبر نے 15 اکتوبر 2018 کو صحافی پریا رامانی پر جنسی ہراسانی کے جھوٹے الزامات لگانے پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا تھا۔

سابق بھارتی وزیر نے خاتون صحافی پر الزام عائد کیا تھا کہ خاتون صحافی نے ان پر جھوٹے الزامات عائد کیے ہیں جس کی وجہ سے ان کی شہرت داغدار ہوئی ہے اور ان کی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

پریا رامانی نے اکتوبر 2018 میں ایم جے اکبر کا نام لیتے ہوئے کہا تھا کہ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا واقعہ 2017 میں فیشن میگزین ووگ میں شائع کیا تھا لیکن انہوں نے مضمون میں ان کا نام نہیں لکھا تھا۔

پریا رامانی نے دعویٰ کیا تھا کہ ایم جے اکبر نے انہیں 1994 میں 23 سال کی عمر میں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

پریا کے مطابق ایم جے اکبر اس وقت ایک میگزین کے ایڈیٹر تھے اور پریا رامانی نوکری کے لیے انہیں انٹرویو دینے گئی تھیں۔

پریا رامانی کے بعد دیگر خواتین بھی ایم جے اکبر کیخلاف میدان میں آئی تھیں اور جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں