889121 031039 updates 4

بحرِاوقیانوس پار کرنے کے دوران 40کلو چاکلیٹ کھائی

بحرِاوقیانوس پار کرنے کے دوران 40کلو چاکلیٹ کھائی

بحراوقیانوس تنہا پار کرنے والی کم عمر ترین خاتون کا ریکارڈ بنانے والی 21 سالہ جیسمین ہیریسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سفر کے دوران صرف چاکلیٹ اور بسکٹس کھائے۔

جیسمین ہیریسن کا بحرِ اوقیانوس پار کرنے کے لیے سفر سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’ انہوں نے 70 دنوں کے دورانیے میں صرف چاکلیٹ اور بسکٹ کھا کر گزارا کیا، اس دوران انہوں نے کم ازکم 40 کلو چاکلیٹ کھائی ہے ۔‘

جیسمین ہیریسن نے اپنے اس سفر سے متعلق مزید کہا کہ ’انہیں امید ہے کہ اُن کا یہ کارنامہ دوسروں کو اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے میں مدد دے گا۔‘

واضح رہے کہ شمالی یارکشائر کی 21 سالہ سوئمنگ ٹیچر جیسمین ہیریسن پارٹ ٹائم ٹیچر اور  پارٹ ٹائم بار ٹینڈر بھی ہیں۔ 

انہوں نے اپنے بحری سفر کا آغاز دسمبر میں ’کینری آئی لینڈ‘ میں ’لا گومیرا‘  کے ساحل سے کیا تھا۔ 

جیسمین تین ہزار میل کا سفر صرف  70 دن، 3 گھنٹے اور 48 منٹ میں طے کر کے ’اینٹی گا‘ پہنچیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں