img 1613980030 10

بجلی بندش نے نظام زندگی اجیرن کردی ہے:غلام اللہ قریشی- روزنامہ اوصاف

چلاس (بیورو رپورٹ ) سیکریٹری اطلاعات جمعیت علماء اسلام دیامر قاری غلام اللہ قریشی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ بجلی کی غیر محدود لوڈ شیڈنگ سے نظام زندگی اجیرن بن گیا ہے۔چھوٹے صنعتکاروں کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے تبدیلی سرکار کے ہوا باز کارندے عوامی مسائل سے ناآشنا ہوکر اسلام آباد کی چپلوسی کرنے پر مصروف ہے۔ان کی ناقص پالیسوں کی بدولت سے مملکت پاکستان کے قومی ادارے تباہ ہوچکے ہیں جن کا خمیزہ عوام بھگت رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ

​​​​​​​ تبدیلی سرکار کا گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر تین ماہ عرصہ گزر گیا مگر عوام کو درپیش مسائل پر سنجیدگی تو دور کی بات جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔گلگت بلتستان میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چوبیس گھنٹوں سے بھی تجاوز کرکے اڑتالیس گھنٹوں تک پہچ چکا ہے وزیر برقیات خرگوش کی نیند سو رہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں