img 1613555947 6

اے ڈی ڈیزاسٹرمینجمنٹ نگرفرض شناس آفیسرہیں،شاہدعلی- روزنامہ اوصاف

گلگت ( اوصاف نیوز) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع نگر کے سیکرٹری جنرل شاہد علی دانش نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نگر قابل اور فرض شناس آفیسر ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف بیان بازی محض بلیک میلنگ ہے۔ وہ کسی کی سفارش نہیں مانتا سفارش کلچر کے خلاف ہے اس لیے لوگ ان کے خلاف بیانات دے کر من پسند اسکیمیں اور

ٹھیکے لینا چاہتے ہیں۔ آج تک کسی عام شہری کی طرف سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اور وہ تمام پارٹیوں اور عوام کے لئے قابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا نااہل لوگوں کی طرف سے قابل،ایماندار اور نگر کے فرزند اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کو نااہل کہنا نگر قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں