img 1613542865 6

اے سی برنالہ نے پولیس نفری کے ہمراہ فیس ماسک تقسیم کئے- روزنامہ اوصاف

کوٹ جیمل(نمائندہ اوصاف)اسسٹنٹ کمشنر برنالہ اقبال حسن چوہدری نے برنالہ بازار میں پولیس نفری کے ہمراہ فیس ماسک تقسیم کیے ۔ اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر برنالہ اقبال حسن چوہدری نے کشمیر پریس کلب برنالہ رجسٹرڈ کے صدر محمد سلیمان جرال کو بتایا کہ کرونا کی روک تھام کیلئے دیہاتوں میں گاؤں کی سطح پر بھی کمیٹیاں بنا دی گئیں ہیں

جو لوگ بھی بیرون ملک سے آئیں گے ۔کمیٹی کے لوگ ان کی اطلاع انتظامیہ کو دیں گے ۔تا کہ ان کے کرونا ٹیسٹ لے کرانہیں چند ایام کیلئے علیحدہ ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا اور اس کے تما م تر اخراجات بیرون ملک سے آنے والا شخص خود ادا کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں