img 1613538764 5

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کیخلاف انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ- روزنامہ اوصاف

کراچی (روزنامہ اوصاف)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حلیم عادل شیخ کے خلاف کراچی کے تھانے میں انسداددہشت گردی اور کارِ سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی آر نمبر 48/2021 ضلع ملیر کے میمن گوٹھ تھانے میں درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں انسداددہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے، کارسرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کو ریمانڈ کیلئے آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں