img 1613721643 10

آپ مجھے رولز بتائیں گے ؟ سپیکر اسد قیصر شاہد خاقان عباسی پر برس پڑے- روزنامہ اوصاف

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیرعمر ایوب کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا شورشرابہ ،شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال سمیت دیگراپوزیشن اراکین نے سپیکر ڈائس کا گھیرائو کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا ۔جب وفاقی وزیرپانی و بجلی عمرایوب خان اجلاس میں خطاب کے لئے سیٹ پر کھڑے ہوئے تو اپوزیشن اراکین کی جانب سے شورشرابہ کیا گیا اور عمر ایوب اور وفاقی حکومت کیخلاف کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی ،
 

مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی ، احسن اقبال سمیت دیگر اراکین سیٹوں سے اٹھ کھڑے ہوئے اور سپیکر کے ڈائس کا گھیرائو کرلیا ۔اس دوران شاہد خاقان عباسی نےسپیکر سے کہاکہ آپ رولز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،ایسے ہاوَس نہیں چلے گا۔ہائوس رولز کے مطابق چلایا جائے جس پر سپیکر نے کہاکہ آپ مجھے رولز بتائیں گے ؟اور آپ مجھے بتائیں گے کہ ہائوس کیسے چالانا ہے ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں