img 1614085589 7

آٹا ، چینی چوروں کو کابینہ میں بیٹھا کر کر پشن کے خا تمے کا اعلان چور مچائے شور کے مترادف ہے ۔ نصر اللہ رندھاوا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ کہ وزیر اعظم عمران خان الیکشن سے پہلے کہتے تھے ہمیں سو دن دے دیں ملک و قوم کی تقدیر بدل دیں گے، اب اقتدار میں آئے تین سال ہو گئے ہیں مگر ملک اور قوم کی حا لت پہلے سے بھی ابتر ہو چکی ہے ، مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے غریب کا چولہا بجھ گیا ہے اور عام آدمی کے گھر میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے ، انھوں نے کہا آٹا ، چینی چوروں کو کابینہ میں بیٹھا کر کر پشن کے خا تمے کا اعلان چور مچائے شور کے مترادف ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی میں ضلعی نظم کے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

نصراللہ رندھاوا نے کہا وزیر اعظم صبح شام مہنگائی کم ہونے اور پاکستانی معیشت کے اوپر اٹھنے کے دعوے کرکے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں، اگر حکومت نے عوام کو ریلیف اور اپنے وعدوں اور دعوؤں پر عمل کیا ہوتاتو آج لاکھوں لوگ ان نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے سراپا احتجاج نہ ہوتے، انھوں نے کہا سینیٹ اور ضمنی انتخابات میں حکومتی رویہ ، مداخلت اور قتل و غارت گری نے انتخابی نظام کو مکمل طور پر بے نقاب کردیا ہے ، اگر سیاسی جماعتیں قومی و صو بائی اسمبلی کے الیکشن کے موقع پر آئین کے آرٹیکل 62پر پورا اُترنے والے افراد کو ٹکٹ نہیں دیںگی تو پھر انھیں اسی طر ح اپنے ممبران کے بک جا نے کا خوف لگا رہے گا ، انھوں نے کہا ایون بالا کے ممبران کے چناؤ کے حوالے سے ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت انتہائی شر مناک ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں